Mashriq 1.0
My WordPress Blog

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے، نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے براہِ راست عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے، دنیا بھر میں اہم قومی اور عوامی معاملات پر ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے کیلئے نئے صوبوں کا قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے، موجودہ اسمبلیاں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں اور ان کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، یہی چند سیاسی خاندان پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل کے ذمہ دار ہیں، سیاسی مافیا کیلئے صرف اپنے مفادات مقدم ہیں، عوام کے مسائل اور مشکلات کی کوئی فکر نہیں۔

 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، دوسری طرف 6 ارب روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More