Mashriq 1.0
My WordPress Blog

امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں

اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ سے ایران کو جھکانے میں ناکام رہے، تہران اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، عراق، پاکستان، آذربائیجان اور دیگر دوست ممالک ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر دنیا کے دوسرے سرے سے دھمکیاں اور احکامات دیتے ہیں، بعض ممالک امریکی احکامات پر عمل بھی کرتے ہیں، ایران موجودہ مشکلات کے باوجود دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔

 

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے، ملک کو کمزور کرنے کے بجائے تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More