Mashriq 1.0
My WordPress Blog

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے سفیر عاصم افتخار احمد کی الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ اور اس کے امن و ترقی کے ایجنڈے کیلئے پاکستان کے قائدانہ کردار اور بھرپور حمایت کو سراہا، خصوصاً سلامتی کونسل کے موجودہ رکن کی حیثیت سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور شراکت کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر تعیناتی پر سفیر عاصم افتخار احمد کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے دور میں سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی جانب سے ملنے والی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی شاندار قیادت اور کثیرالجہتی، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کیلئے اصولی وکالت کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More