پائلٹ اور اسرائیلی مسافروں کی بہادری ناقابلِ یقین تھی، ٹرمپ کا فلائی دبئی واقعے پر ردعمل
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ طیارے کے پائلٹ اور اسرائیلی مسافروں کی بہادری ناقابلِ یقین تھی۔
ٹرمپ کے مطابق بظاہر طیارے کے کو پائلٹ نے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور نیتن یاہو نے انہیں بتایا کہ حملہ آور کا مقصد طیارے کو گرانا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کے بعد طیارے میں سوار ایک اسرائیلی پلمبر نے طیارے کو تباہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، جس نے زندگی میں کبھی جہاز نہیں اڑایا تھا لیکن اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر گرتے ہوئے طیارے کا توازن بحال کرنے میں مدد کی۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ تفصیلات انہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتائی ہیں۔