ریحانہ کی ہیروں جڑی پازیب توجہ کا مرکز، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
امریکی گلوکارہ ریحانہ نے پیرس فیشن ویک کے دوران شاندار ہیرے جڑی پازیب پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ریحانہ نے فیشن شو میں فرنٹ رو پر شرکت کی، جہاں وہ برانڈ کے سیاہ لباس کے ساتھ قیمتی زیورات پہنے نظر آئیں۔ریحانہ نے ہیرے جڑے جھمکے اور کئی نمایاں انگوٹھیاں بھی پہن رکھی تھیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پازیب نے حاصل کی۔یہ منفرد پازیب وکٹورین دور کے ہاروں سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے، جس میں 5 بڑے ہیروں کے جھمکے نما ٹکڑے شامل ہیں اور ہر ٹکڑے میں ناشپاتی کی شکل کا ہیرا جڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریئر کیراٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو اجے آنند نے اندازہ لگایا ہے کہ پازیب میں مجموعی طور پر تقریباً 40 قیراط کے ہیرے ہو سکتے ہیں، جبکہ اس میں موجود سب سے بڑے ناشپاتی نما ہیروں میں سے ہر ایک کا وزن 5 سے 7 قیراط تک ہو سکتا ہے۔دی کلیئر کٹ کی بانی اولیویا لینڈاو¿ نے بھی اندازے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا ہیرا تقریباً 6 قیراط، اطراف کے ہیرے تقریباً 4 قیراط جبکہ دیگر چھوٹے ناشپاتی نما ہیرے تقریباً 2، 2 قیراط کے ہو سکتے ہیں۔اجے آنند کے مطابق ہیروں کے وزن، معیار، کاریگری اور مجموعی ڈیزائن کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس پازیب کی اندازاً قیمت 10 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی تقریباً 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ریحانہ نے پاو¿ں میں قیمتی زیورات سے توجہ حاصل کی ہو، اس سے قبل وہ لاس ویگاس میں فارمولا ون گراں پری کے دوران تقریباً 4 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیکب اینڈ کمپنی گھڑی کو پازیب کے انداز میں پہن چکی ہیں۔ریحانہ کے پاس XIV کا ناشپاتی شکل کا ہیرے والا ٹو رنگ بھی ہے، جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ ڈالرز بتائی جاتی ہے۔میٹ گالا میں بھی ریحانہ نے اپنی خصوصی میسن مارگیلا ڈریس کے ساتھ 51.9 قیراط کے قدرتی اولڈ مغل گولکنڈہ فینسی براو¿ن یلو ہیروں کے جھمکے پہن کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔