Mashriq 1.0
My WordPress Blog

معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستانی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھنے والے سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔سید کمال نے اپنی بے مثال اداکاری اور مخصوص انداز سے کئی دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا، سید کمال جن کا شمار پاکستان کے مقبول فلمی اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار کے طور پر پہچانے جانیوالے سید کمال 27اپریل 1934ء میں پیدا ہوئے، اپنے فن اداکاری کا جلوہ فلم ٹھنڈی سڑک میں دکھا کرسب کو حیران کردیا۔پاکستانی فلموں میں ساٹھ اور ستر کے عشرے کے کامیاب ترین اداکار کمال پاکستانی فلموں کی پہچان تھے، انہوں نے فلم کی بڑی سکرین کے بعد ٹیلی ویڑن پر بھی کام کیا اور پی ٹی وی پر کمال کا شو کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی۔سید کمال طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد یکم اکتوبر 2009ء کو75 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، پاکستانی فن و ثقافت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More