Mashriq 1.0
My WordPress Blog

نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ

این سے اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کی درمیان دیوار گرائے جانے کے بعد اب گراونڈ میں کھدائی کا کام جاری ہے، ایل سی سی گراونڈ میں جدید پویلین بنایا جائے گا جبکہ نکاسی آب کا جدید سسٹم بنایا جائے گا ۔

قذافی سٹیڈیم کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن کے بعد پی سی بی نے سٹیڈیم سے متصل نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔

 

گراؤنڈ میں نئی پریکٹس پچز بھی بنائی جائیں گی جس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں توسیع کی جا رہی ہے جہاں رہائش کے انتظامات کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ جم کو بھی بڑا کیاجا نا منصوبے کا حصہ ہے۔

 

واضح رہے کہ این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو جدید انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More