Mashriq 1.0
My WordPress Blog

لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا، میئر کا انتخاب ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر براہ راست ہونا چاہئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مختلف ادوار میں بلدیاتی اداروں سے چھینے گئے آئینی اختیارات واپس کئے جائیں، مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور مالی خود مختاری دی جانی چاہئے۔

 

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اختیارات کا ارتکاز ختم کریں، با اختیار مقامی حکومتوں کا نظام قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More