Mashriq 1.0
My WordPress Blog

سلمان خان بھتیجے ارہان خان کی پہلی فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے بھتیجے ارہان خان کی فلمی دنیا میں انٹری پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم بنا رہے ہیں، جس میں سلمان خان مختصر مگر اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

 

رپورٹ کےمطابق فلم کی کہانی اوردیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں،تاہم سلمان خان نے بھتیجےکی پہلی فلم میں ساتھ دینےکا فیصلہ کیا ہے،خصوصی کردار کی عکس بندی کے لیے سلمان خان تقریباً 10 دن مختص کرسکتے ہیں۔

 

فلم کے پروڈیوسر اشون وردے ہیں، جو ’کبیر سنگھ‘، ’او ایم جی 2‘، ’کھیل کھیل میں‘ اور ’دی ڈپلومیٹ‘ سمیت کئی فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More