Mashriq 1.0
My WordPress Blog

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کا منفی زون میں اختتام

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم پہلے سیشن کا اختتام منفی زون میں ہوا، 668 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3078 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More