Mashriq 1.0
My WordPress Blog

حج آپریٹرز کو ادائیگی سے متعلق پاکستانی عازمین کے لیے حکومت کا اہم پیغام

وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ نجی حج سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین بھی سرکاری طور پر مقرر کردہ ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم یا پاک حج ایپ کے ذریعے ہی اپنے حج اخراجات ادا کریں۔

وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو ممکنہ فراڈ سے محفوظ رکھنا اور نجی حج آپریٹرز کے امور کی مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہے۔ عازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ نظام اور طریقہ کار سے ہٹ کر کسی فرد کو ادائیگی نہ کریں، بصورت دیگر ان کی رقم ضائع ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

 

حج پالیسی کے مطابق حج 2027 کے آپریشن سے قبل عازمین کو اپنی حج تیاری کے لیے صرف ایسے نجی حج آپریٹرز کا انتخاب کرنا ہوگا جو باضابطہ طور پر لائسنس یافتہ ہوں۔

 

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نجی حج سکیم کے عازمین کسی بھی غیر مجاز فرد کو نقد رقم یا کسی دوسرے غیر سرکاری طریقے سے ادائیگی نہ کریں۔

 

واضح رہے کہ 2025 میں مختلف وجوہات کی بنا پر تقریباً 67 ہزار پاکستانی عازمین حج سفرِ حج پر روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

 

حج 2027 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 179,210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 71,684 عازمین نجی حج سکیم کے تحت حج ادا کرسکیں گے، جبکہ باقی عازمین سرکاری حج سکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More