Mashriq 1.0
My WordPress Blog

وفاقی حکومت کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ

اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست کے دوران پاکستان نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرض 476 ارب روپے کے مساوی رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اگست کے دوران 391 ارب روپے کے مساوی بیرونی قرض حاصل کیا گیا تھا۔

 

اقتصادی امور کے مطابق پہلے دو ماہ میں مختلف منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل ہوا، جبکہ نان پراجیکٹ مد میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت ملی۔

 

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں نے پہلے دو ماہ کے دوران 59 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، عالمی بینک نے 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 9 کروڑ 57 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

 

اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک نے پاکستان کو 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں جرمنی کی جانب سے ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب کی جانب سے 89 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا، جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More