Mashriq 1.0
My WordPress Blog

عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے تھے کہ اچانک موبائل فون اسٹیج پر آگرا، عاطف اسلم نے گانا روک کر فون اٹھایا، اسے دیکھا اور پھر مداحوں کی جانب بلند کرکے دکھایا۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہوگا اب تک۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کانسرٹ میں مداحوں کے رویے اور آداب پر بحث کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More