Mashriq 1.0
My WordPress Blog

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقےکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More