Mashriq 1.0
My WordPress Blog

10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔

 

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 

سٹیٹ بینک کے مطابق اگر مستقبل میں کسی بینک نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اسے تبدیل کرانے کے لیے عوام کو مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

 

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات کے لیے صرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اطلاعات پر اعتماد کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More