Mashriq 1.0
My WordPress Blog

امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک نے ہر سمت 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کے لیے زیادہ سازگار ٹیرف پالیسی کی سفارشات پر اتفاق کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت امریکا سے چین جانے والی زرعی مصنوعات، لکڑی اور کاسمیٹکس جبکہ چین سے امریکا آنے والی چھوٹی گھریلو اشیاء، کھلونے اور آرائشی سامان شامل ہوں گے۔

 

دونوں ملکوں نے تجارتی معاملات پر رابطے کیلئے ایک نیا ٹریڈ کونسل قائم کرنے اور کوالالمپور میں ہونے والے سابقہ مذاکرات کے نتائج کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 

مصنوعی ذہانت کے معاملے پر بھی امریکا اور چین نے ٹیکنالوجی کے فوائد اور خطرات پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات نومبر میں ہوں گے جبکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ممکنہ واقعات سے نمٹنے کیلئے رابطے کا خصوصی چینل بھی قائم کیا جائے گا۔

 

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بجائے سپر انٹیلی جنس کی اصطلاح استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے جسے چین نے بھی اہم قرار دیا۔

 

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ شی جن پنگ کا دورہ امریکا چین تعلقات میں نیا باب کھولنے اور دوطرفہ روابط کے مجموعی استحکام میں معاون ثابت ہوگا، شی جن پنگ تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More