Mashriq 1.0
My WordPress Blog

ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں سے مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: بلال بن ثاقب

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم سے خطاب کیا۔

فورم کے افتتاحی سیشن میں جنرل اسمبلی کے صدر، تیمور لیستے کے صدر اور بھوٹان کے وزیراعظم بھی شریک ہوئے، چھوٹے قرضوں کے پچاس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ فورم میں پروفیسر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔

 

بلال بن ثاقب نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام کے نئے قواعد کی تشکیل میں ترقی پذیر ممالک کی شمولیت ضروری ہے، پاکستان مستقبل کے مالیاتی نظام کے قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں پر پابندیوں سے آگے بڑھ کر باقاعدہ ضابطہ سازی کی طرف آیا ہے، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عالمی سرمائے سے جوڑنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔

 

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ورچوئل اثاثے اور ٹوکنائزیشن کاروباروں کی سرمائے تک رسائی میں مدد دے سکتے ہیں، معاملہ صرف سرمائے کا نہیں، لوگوں کی صلاحیتیں بڑھانے کا بھی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کسانوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کے کام میں مددگار بن سکتی ہے، نئی ٹیکنالوجی ترقی پذیر ممالک کو روایتی سہولتوں کی کمی دور کرنے کا موقع دیتی ہے۔

 

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ مالی سہولتوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مؤثر ضابطوں کو ساتھ چلنا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More