Mashriq 1.0
My WordPress Blog

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا

وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کر دیا۔

فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوا دی ہے، وفا عقیلہ کا سکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیاغزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More