Mashriq 1.0
My WordPress Blog

سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

بگ باس 20 میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے اے آئی سے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوز کی مذمت کی اور انکشاف کیا کہ وہ خود بھی ایسی جعلی ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں۔

 

سلمان خان نے کہا کہ جان بوجھ کر جعلی اے آئی ویڈیوز تیار اور پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ اے آئی کے ذریعے ویڈیو بنانا اور آواز ڈب کرنا غلط اور انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص حقیقت سے لاعلمی میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرتا ہے تو معاملہ مختلف ہے، لیکن جو لوگ حقیقت جانتے ہوئے بھی جعلی مواد تیار کرتے ہیں، انہیں جواب دہ ہونا چاہیے۔

 

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، جب تک ایک دو افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے لیے مؤثر قانون سازی اور نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ جس طرح غنڈہ گردی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سوشل میڈیا ٹرولنگ کی شکل اختیار کرچکے ہیں، اسی طرح آن لائن پلیٹ فارمز پر لوگوں کو اپنی باتوں اور تیار کردہ مواد کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔

 

سلمان خان نے عام لوگوں کو درپیش مشکلات کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ مشہور شخصیات سائبر سیل سے رابطہ کرکے جعلی ویڈیو بنانے والے کا سراغ لگانے کی کوشش کرسکتی ہیں، تاہم عام افراد کے پاس ایسی سہولت اور وسائل موجود نہیں ہوتے۔

 

انہوں نے یہ گفتگو بگ باس 20 کے ہاؤس میں موجود شرکا کی جانب سے ایک دوسرے کی شکل و صورت سے متعلق کیے جانے والے تبصروں پر گفتگو کے دوران کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More