Mashriq 1.0
My WordPress Blog

اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء برائے آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More