Mashriq 1.0
My WordPress Blog

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے پہلے ہنگامی کوڈ 7700 اور پھر مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ 7500 جاری کیا۔

فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد پرواز کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا اور بعد ازاں طیارے کو فوجی طیاروں نے گھیرے میں لے کر سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا جب کہ طیارے میں 150 سے زائد اسرائیلی سوار ہیں ۔

 

ترجمان اسرائیلی وزاعظم کا کہنا ہے کہ دبئی سےتل ابیب کی پرواز کا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں ہے۔

 

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی بتایا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا۔

 

اس واقعے کے بعد طیارے کے عملے سے پوچھ گچھ اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ دورانِ پرواز ہنگامی کوڈ کیوں فعال ہوا اور طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب کیوں موڑا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More