Mashriq 1.0
My WordPress Blog

آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More