Mashriq 1.0
My WordPress Blog

ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

ایران نے امریکا کی جانب سے 27 ایرانی ایئرلائنز پر عائد نئی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے 8 ستمبر کو ایرانی فضائی شعبے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن کے تحت ایران کی باقی ماندہ ایئرلائنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی مندوب نے امریکی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا، جس میں پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ایرانی سفیر غلام حسین درزی نے کہا کہ ایرانی ایئرلائنز پر امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ امریکا اجتماعی سزا اور انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں انسانی حقوق اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

غلام حسین درزی کا کہنا تھا کہ امریکا کی ناکام اقتصادی پالیسیاں بالآخر اس کی شکست اور ایرانی عوام کی مزید مخالفت کا باعث بنیں گی۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکی معاشی دہشت گردی عالمی معیشت اور دنیا بھر کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More