Mashriq 1.0
My WordPress Blog

حارث رؤف کی نظریں اگلے ماہ ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز پر مرکوز

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریزیڈنٹ ٹرافی میں کھیلتے ہوئے تین ملکی سیریز کی تیاری ہوجائے گی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کھیلتے ہوئے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اہم ہدف یہی ہے کہ یہاں سے اچھا ردہم لے کر اگلی انٹرنیشنل سیریز کو بہتر طریقے سے کرسکوں۔

 

حارث رؤف نے کہا کہ یہاں ڈومیسٹک میں اسی سوچ کے ساتھ آئے ہیں کہ یہاں وکٹیں حاصل کرنی ہیں ، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ یہاں کھیل کر ہم اپنی کارکردگی میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔

 

حارث رؤف نے 4 روزہ کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارمیٹ فاسٹ بولرز کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں آکر آپ اپنی لائن اور لینتھ پر کام کرتے ہیں۔

 

علم میں رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کا آغاز اگلے ماہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جس کے کچھ میچز قذافی اسٹیڈیم میں بھی شیڈول ہیں۔

 

اس سیریز کے تناظر میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ریکی ٹیم پاکستان پہنچی تھی اور سیکیورٹی وفد کا کہنا تھا کہ برطانوی ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More