Mashriq 1.0
My WordPress Blog

امریکا اور حوثیوں کے درمیان عمان میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

امریکا اور حوثیوں کے نمائندوں کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے امریکی حکام کو امریکی بحری جہازوں پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور 2025 کی جنگ بندی پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے امریکی حکام کو اسرائیلی بحری جہازوں پر بھی حملہ نہ کرنے سے آگاہ کیا۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی سفارتخانے مسقط میں ہوئی، جس میں حوثیوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کی حکومت نے مذاکرات کے انعقاد میں مدد کی، جبکہ امریکی وفد میں سفارتخانے کے اہلکار شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More