Mashriq 1.0
My WordPress Blog

بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ڈسکوز کو لوڈ شیڈنگ کی جتنی اجازت ہے اس سے زیادہ ہو رہی ہے، ہم فیڈر کے بجائے اب ٹرانسفارمر سے بجلی بند کریں گے، پورے فیڈر کے بجائے صرف ٹرانسفارمر پر لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت سے لوڈ کم لکھنے اور سسٹم پر بڑا لوڈ پڑنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 

وزیر توانائی نے کہا بجلی کا عملہ رشوت لیکر دو نمبری کررہا ہے، ملک کے اکثر فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ ڈسکوز اور ان کا عملہ ہے، ڈسکوز کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر حلقے میں 60 کروڑ سے ایک ارب روپے درکار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More