Mashriq 1.0
My WordPress Blog

پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

عمان میں کھیلے گئے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان، امریکا، عمان، ایران، ازبکستان اور قطر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی گھڑ سواروں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی رائڈر تصور عباس لک نے تین گولڈ میڈلز جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہیں ’’دی گولڈن لیجنڈ‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔ تصور عباس لک نے رنگ اینڈ پیگ، لیمن سلیشنگ اور ریلے سنگل لائن مقابلوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

محمد صغیر زرگر نے تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پاکستانی گھڑ سواروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More