براؤزنگ زمرہ
تازہ ترین
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہوا۔
دونوں امریکی ایلچیوں نے روسی صدر سے تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں روس…
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اپنی جانب سے اور پاکستانی عوام کی طرف سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا، مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھی خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر کیا گیا۔
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
گلوبل گیمبٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغانستان اور عراق میں اتحادی افواج کے کمانڈر رہنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود فوجی اڈے اور…
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ آبدوز آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
یومِ دفاع و شہدا 6 ستمبر 2026ء کی مناسبت سے جاری پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کیلئے اپنی…
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ 1965ء میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، مسلح افواج کے شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 اگست/1 ستمبر 2026ء کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں چھپے مزید 10 خوارج کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا، جس کے بعد ان خوارج کی…
بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی اور فلاح و بہبود ریاست کی کوششوں کو مرکزی محور ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم…