Mashriq 1.0
My WordPress Blog
براؤزنگ زمرہ

پاکستان

وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے، یہ ممتاز ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔

کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مزار قائد کے اطراف کسی بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں، فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو سلام

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یومِ فضائیہ پاکستان کے قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فورس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کا…

صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری منگل کے روز لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، صدر مملکت کا جیٹ طیارہ آج تکنیکی معاونت کیلئے پیرس گیا تھا، طیارہ لوٹن ایئرپورٹ سے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پیرس روانہ ہوا۔

جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم

یوم پاک فضائیہ پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا، ہمارے شاہینوں نے ثابت کیا دشمن کتنا ہی طاقتور ہو، عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔

صوبوں کے قیام کیلئے متنازعہ قانون سازی نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر علی

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی کی سیاسی قیادت اور فیملی سے ملاقات کرائی جائے، علامہ راجہ ناصر،محمود اچکزئی کی ملاقات انتہائی ضروری ہے، محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن معاملہ پر وزیراعظم کو…

بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے، جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین…

ملک کو انارکی سے نکالنے کیلئے سیاسی مکالمہ ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے حامی تھے، ہیں اور رہیں گے، ملک کو انارکی سے نکالنے کے لیے سیاسی مکالمے کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More