Mashriq 1.0
My WordPress Blog

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں آخرکار برداشت، احترام اورمل جل کررہنے کی سیاست کی طرف واپس آنا ہوگا، کیونکہ یہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی چیئرمین پیپلزپارٹی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شکریہ بلاول صاحب، جمہوریت کا یہی حُسن ہے کہ سیاست اوراظہار رائے کی آزادی ہو، عدلیہ آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ خود مختار ہو، صحافت آزاد ہو، عوامی مینڈیٹ کے برعکس چور دروازوں کا استعمال بند کرنا ہوگا، ا نشاء اللّٰہ اب میرپور خاص اور پھر عمرکوٹ میں پورے پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کےدیوانے نظرآئیں گے، کل حیدرآباد اور کراچی میں بھی عوامی سمندرہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More