Mashriq 1.0
My WordPress Blog

پاکستان اور مصر کا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کیلئے دوبارہ کوششیں تیز کرنے پر زور

پاکستان اور مصر نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے اور تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں کے درمیان خطے میں کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کی بحالی سے متعلق کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار کو جلد مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسحاق ڈار کی سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جبکہ مکہ دفاعی معاہدےکی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پربھی بات چیت کی۔

اس کے علاوہ ٹیلیفونک گفتگو میں استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More