Mashriq 1.0
My WordPress Blog

امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی بحری جہازوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی۔

ابراہیم رضائی کے مطابق ایران نے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جبکہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی ایرانی دفاعی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملوں کے باوجود ایران کی دفاعی پیشرفت نہیں رکی بلکہ مزید تیز ہوئی ہے۔

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن سے لاحق خطرے کی نوعیت کے مطابق ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More