Mashriq 1.0
My WordPress Blog

اسرائیلی اشتعال انگیزی سے شروع جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے: اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی سے شروع ہونے والی جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے۔

رجب طیب اردوان کے مطابق جنگ کا خمیازہ ایرانی عوام اور خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جھوٹ اور تخریبی کارروائیوں نے اسلام آباد معاہدے کو نقصان پہنچایا، جبکہ اس معاہدے سے خطے میں ایک عرصے کے لیے سکون پیدا ہوا تھا۔

ترک صدر نے خبردار کیا کہ اگر امن کے ہر امکان کو خطرہ سمجھنے والی انتہا پسند سوچ تبدیل نہ ہوئی تو خطے کا بحران ختم نہیں ہوگا۔

اردوان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کے بجائے مذاکرات اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More