Mashriq 1.0
My WordPress Blog

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز اور حوثیوں کےدرمیان البیضا اورالجوف صوبوں میں لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

 

دوسری جانب یمنی فورسز نے حوثیوں کےخلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ یمنی نائب وزیردفاع میجرجنرل سمیرالصبری کا کہنا ہے کہ حوثیوں سےصنعا کودوبارہ حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں نے شہری اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا، اتحادی افواج حوثیوں کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گی۔

 

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حوثی ملیشیا نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران پر حملے کیے، حملوں میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، حوثیوں کی کارروائیاں بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More