Mashriq 1.0
My WordPress Blog

سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی وزیراعظم کے غیر قانونی دورے کی شدید مذمت

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زیر قبضہ شامی علاقے کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام شام کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو وزیر دفاع کے ہمراہ شام میں غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More