Mashriq 1.0
My WordPress Blog

اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک نے اس وقت مذاکراتی عمل میں کردار ادا کیا تھا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

 

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ تنازع کے حل کیلئے سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔

 

اقوام متحدہ اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کی حمایت کرچکا ہے، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کا پائیدار حل بامعنی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More