Mashriq 1.0
My WordPress Blog

ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل

ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کر لیا، شوٹنگ میں جی ایم بشیر نے برانز میڈل جیت لیا۔جی ایم بشیر نے شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر پشتل مقابلوں میں پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کر لیا جس کے ساتھ ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہو گئی۔میڈل راو¿نڈ سے قبل کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز جی ایم بشیر آٹھویں پوزیشن پر تھے، دوسرے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشین کے ساتھ میڈل راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔میڈل راو¿نڈ میں بھی جی ایم بشیر اچھی فارم میں دکھائی دیے اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر نے اس سے قبل 2022ء میں پاکستان کے لیے ورلڈ چیمپئِن شپ کا برانز میڈل بھی جیتا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More