نوویک جوکووچ کی چائنا اوپن مینز سنگلز ابتدائی راﺅنڈ میں کامیابی، جولائی کے بعد پہلی فتح حاصل کی کر لی
سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق سربین سٹار نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں پرتگال کے نونو بورجیس کو شکست دے کر جولائی میں ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے بعد اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میچ میں 39 سالہ سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے 1 گھنٹے 50 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پرتگال کے حریف کھلاری نونو بورجیس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 (2-7)سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی بیجنگ میں ان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ 30 میچوں تک پہنچ گیا ہے۔ میچ کے دوسرے سیٹ میں نوویک جوکووچ کو کمر اور دائیں کندھے کی تکلیف کے باعث میڈیکل ٹائم آو¿ٹ بھی لینا پڑا، تاہم انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ چین کے بو ینچاو¿کیٹ سے ہوگا۔