Mashriq 1.0
My WordPress Blog

ایشین گیمز میں بھارت سے سامنا ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کل ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی، ایشین گیمز کے لیے منتخب سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب 5 ماہ قبل کیا گیا تھا، منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو ہماری بیٹنگ کافی بہتر ہے۔

انہوں نے سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود ہیں، جبکہ شاہنواز دہانی کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، اگر ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرے گا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم نہیں کررہی، تاہم ٹی20 ٹیم دنیا کی چوتھی یا پانچویں بہترین ٹیم ہے، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More