Mashriq 1.0
My WordPress Blog

حسن علی کی اہلیہ کی شوہر کو انسٹا پر ان فالو کرنے کے بعد مبہم پوسٹ وائرل

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

سامعہ خان نے حال ہی میں شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو کسی شادی شدہ شخص سے تعلقات قائم کرتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جو لڑکیاں شادی شدہ بچوں کے باپ سے پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا تو ایسی لڑکیوں پر لعنت ہو۔معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا تاہم انہوں نے بعد ازاں حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More